ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی کے زیراقتدار گوا کے وزیراعلی پڑھتے ہیں قرآن اور بائبل، خود نے ہی دی معلومات

بی جے پی کے زیراقتدار گوا کے وزیراعلی پڑھتے ہیں قرآن اور بائبل، خود نے ہی دی معلومات

Mon, 11 Nov 2019 18:55:55    S.O. News Service

پنجی،11نومبر(آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت بائبل کے ساتھ اب قرآن پڑھنا شروع کردیا ہے۔یہ معلومات وزیر اعلی ساونت نے اتوار کی دیر شام اپنے حلقہ سنکیلم میں منعقد عید میلادالنبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خود دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہندی میں ترجمہ قرآن پڑھ رہے ہیں، جو انہیں تحفے میں ملی ہے۔وزیر اعلی نے قرآن پڑھنے کی بیتابی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے تھے  کہ اس میں کیا لکھا گیا ہے۔اپنے ایک واقف سے ہندی میں ترجمہ کی ہوئی مقدس کتاب کی ایک کاپی مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ باب ہی پڑھے ہیں،بائبل کے بھی کچھ حصے پڑھے ہیں۔پہلے ہی شریمدبھگودگیتا پڑھ لی ہے۔

وزیر اعلی ساونت نے کہا کہ قرآن میں انسان کو سب حیاتیات میں بہترین بتایا گیا ہے۔نہ تو قرآن یا بائبل اور نہ ہی شریمدبھگوت گیتا ہی دوسرے مذہب کو بدنام کرنے یا دھوکے کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کا کہنا ہے کہ ہمارا مذہب سب سے بہترین ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیگر مذاہب کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔وزیر اعلی ساونت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کمیونٹی کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا،ریاست میں یکساں سول کوڈ لاگو ہے،تمام منصوبے سب کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت امتیازی سلوک میں یقین نہیں کرتی،گوا واحد ریاست ہے جس کے پاس یکساں سول کوڈ ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ دیگر ریاستیں بھی اب اسے لاگو کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوا کو مذہبی رواداری اور تمام مردوں اور خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔


Share: